All news
اسلامیات (حصہ دوم)
نونہال بچوں کے لئے اسلامیات
بچے کسی بھی معاشرے کا مستقبل ہوتے ہیں ۔کوئی بھی کامیاب معاشرہ اپنی نئی پود کی تربیت اور ان کو کامیاب انسان بنانے کی غرض سے بہترین نصاب تعلیم مرتب کرتا ہے۔تعلیمی اداروں کا اسلامی نصابِ تعلیم ایسا ہونا چاہئےجوایک طالب علم کوپختہ عمر میں پہنچنے سے پہلے ہی بنیادی اسلامی فقہی مسائل سے بہرہ ور کردے ۔ایک مسلمان بچے کو وضوء،تیمم ،نمازاورغسل کے طریقے کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی ازبرہونا چاہئیں ۔اسی سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے المرکز الاسلامی نے ابتدائی کلاسوں کے طلباءکرام کے لئے تین کتابوں پر مشتمل اسلامی تعلیم کا ایک بہترین نصاب تیارکیا ہے۔ہر کتاب کوتین حصوں میں منقسم کیا گیاہے۔ پہلا حصہ ایمانیات ، دوسرا حصہ مسلمان کے شب وروزاور تیسرا حصہ احکامِ دین کےنام سےموسوم ہیں۔