All news
فقه الادعية والاذكار -مسنون دعائیں-
الشيخ عبد الرزاق البدر
دعا مومن کا ہتھیار ہے۔احادیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک وسیع مجموعہ دعاؤں پر مشتمل ہےاور یہی دعائیں زبان زد عام بھی ہیں مگران احادیث میں سے کچھ روایات درجۂ صحت کو نہیں پہنچتیں ۔اسی لئے ایک ایسے جامع مجموعے کی ضرورت تھی جس میں نہ صرف یہ کہ مسنون دعاؤں کا تذکرہ کیا جائے بلکہ احادیث کی مکمل تخریج اور حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا جائے۔اس خلاءکو پُر کرنے کے لئے المرکز الاسلامی نےعالم عرب کے مشہور عالم دین اور محدث یثرب علامہعبدالمحسن العبادکےفرزندِ ارجمندالشیخ عبدالرزاق البدرحفظہ اللہ کی عربی کتاب فقہ الادعیۃوالاذکارکےترجمےکاکام شروع کروایا ۔۳۴۴ صفحات پر مشتمل یہ کتاب ۱۰۸ ابواب پر مشتمل ہے اور ہر باب میں کسی بھی موضوع کے لئےدو سے زیادہ دعائیں ذکر کی گئی ہیں۔ہردعا کاعربی متن برصغیری رسم الخط میں تحریر کیا گیا ہے۔دعا کا مکمل ترجمہ ، مشکل الفاظ کے معانی اور دعا کی فضیلت و فوائد بھی کتاب کا حصہ ہیں۔