فہرست  
 
 
 
 
 
  Skip Navigation Linksمطبوعات  
 
All news

تہذیب ھدایۃ المستفید شرح کتاب التوحید

شیخ الاسلام کی کتاب کی شرح کا اردو ترجمہ

مؤلف : الشیخ عبدالرحمٰن بن حسن آل الشیخ رحمۃ اللہ علیہ
بزبان : اردو
مترجم: الشیخ عطاءاللہ ثاقب رحمۃ اللہ علیہ
کل صفحات: 353

مجددالدعوۃ الاسلامیہ شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہ پورے عالم عرب كے عظیم مصلح تھے۔انہوں نے بارہویں صدی ہجری كے آغاز میں حجاز اور اس كے گردو نواح میں علم توحید اس وقت بلند كیا جب معاشرے میں جگہ جگہ بدعات و منكرات كی مكروہ آوازیں پردۂ سماع سے ٹكرانے لگی تھیں۔ آپ متعدد كتابوں كے مصنف اور نہایت پر اثر اور زور دار مبلغ اسلام تھے ۔ آپ كی تصانیف میں سے كتاب التوحید كو خاص طور پر شہرت و اہمیت حاصل ہے ۔اس كتاب میں مسئلہ توحید كے مختلف گوشوں كی وضاحت كی گئی ہے۔اس كتاب كی متعدد شروحات تحریر كی گئیں ہیں، انہی شروحات میں سے ایك شرح فتح المجید كے نام سے موسوم ہے۔ جو شیخ الاسلام كے پوتے اما م الموحدین العلامہ الشیخ عبدالرحمن بن حسن رحمۃ اللہ علیہ كے زور قلم كا نتیجہ ہے ۔اس كتاب كو فاضل مؤلف عطاء اللہ ثاقب رحمۃ اللہ علیہ نے اردو زبان كے حسین قالب میں ڈھالا اور اس كا نام ھدایۃ المستفید ركھا۔
الشیخ العلامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمۃ اللہ علیہ نے اس كتاب پر ایك مقدمہ بھی تحریرفرمایا ہے اور المركز الاسلامی للبحوث العلمیۃ نے اس  عظیم كتاب كو محدث عصر علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ كی تحقیق سے شائع كرنے كا اہتمام كیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے كہ وہ ہم سب كی ترویج كتاب و سنت كی ہر سعی قبول فرمائے ۔ آمین

هداية المستفيد هداية المستفيد

 
 
 
    ہماری مطبوعات