| مؤلف الشیخ عزیر شمس حفظہ اللہ بزبان اردو کل صفحات 160 یہ بات اہل علم کے یہاں معروف و مصمم ہے کہ فرزندان عجم کا دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں بیش بہا حصہ ہے ۔ ان ہی فرزندان عجم میں علامہ شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ امتیازی شناخت کے حامل ہیں ۔ علامہ رحمہ اللہ ضلع پٹنہ کے ایک قصبہ ڈیانوان میں١٢٧٣ھ بمطابق ١٨٥٧ء میں پید ا ہوئے اور ١٣٢٩ھ بمطابق ١٩١١ ء میں علم و عمل کا یہ تا ب ناک چراغ گل ہوگیا ۔ مولانا رحمہ اللہ سے تشنگان عرب و عجم نے یکساں سیرابی حاصل کی ۔غایۃ المقصود اور عون المعبودجیسی علمی اور ضخیم کتب سے لے کر فتاوی اور علمی رسائل کی تصنیف جیسی خدمات کی حامل یہ عظیم شخصیت عظیم آباد کے نام کو تاریخ علم حدیث کے اوراق میں ہمیشہ کے لئے ثبت کرگئی ہے۔
یہ کتاب ۱۶۰ صفحات پرمشتمل ہے جس میں علامہ کے ۱۰ ذاتی خطوط اور۱۹ چارٹس بھی شامل ہیں۔اس کتاب میں فاضل مؤلف جنا ب عزیر شمس حفظہ اللہ نےمدلل اور جامع انداز میں مولانا کی سیرت کا احاطہ کیا ہے ۔ جس میں غلو اور بے جا مدح سرائی جیسی صفات قادحہ کا شائبہ تک نہیں ہوتا۔ |