All news
میں نے سلفی منہج کیوں اختیار کیا؟
4/19/2009 11:17:11 AM
”اسلام اپنے آغازمیں اجنبی تھا اور یہ اسی اجنبیت کی جانب لوٹ جائے گا“۔نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ علیہ وسلم کی مذکورہ حدیث دورِ حاضر میں بالکل درست ثابت ہوچکی ہے۔ آج اسلام مختلف جماعات و فرقوں میں منقسم ہے اور ہر حزب اپنے آپ سے خوش جبکہ غیر سے ناخوش دکھائی دیتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی تلاشِ حق کا جذبہ لے کر تحقیق کی راہ پر گامزن ہونا چاہے تو اسے مختلف ذرائع بروئے کار لاکر راہِ حق سے منحرف کیا جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ الشیخ سلیم ہلالی حفظہ اللہ نے بھی محسوس کیا اور راہِ حق کو سمجھانے اور فرقوں اور جماعات کے بطلان کے لئے مذکورہ کتاب تصنیف فرمائی جو کہ عنقریب آپ کے ہاتھوں میں پہنچنے والی ہے۔ان شاء اللہ