اردو اور انگريزي ميں مرکز کي نئي سائيٹ |مزيد معلومات کے ليئے ہماري سائيٹ پر گاہے بگاہے وزٹ کرتے رہيئے |
 
 
فہرست
   
 
 
   
  خدمات  
   
 
 
   
 
   
 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 

سب سے پہلے تو میں آپ کو المرکز الاسلامی للبحوث العلمیۃکی ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ہمارے لئے یہ بات باعث صد افتخار ہے کہ ہم آپ کو اس سائٹ کے ذریعے سے المرکز الاسلامی للبحوث العلمیۃ کے بارے میں معلومات بہم پہنچا سکیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ ہم آپ کو المرکز الاسلامی للبحوث العلمیۃمیں سرانجام دی جانے والی خدمات سے بھی روشناس کروائیں گے۔

المرکز الاسلامی للبحوث العلمیۃ نے 2006ء میں اپنے قیام کے فوراً بعد سے ہی امتِ مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کردی تھیں ۔وقتاً فوقتاً ادارہ اپنے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے طباعتی و اشاعتی میدان میں اپنا امتیازی مقام بنانے میں کامیابی حاصل کرچکا ہے۔ اور الحمدللہ اس وقت ادارے کو اپنے تمام تر امور سرانجام دینے کے لئے ماہر اور نوجوان افرادی قوت میسر ہے۔

طباعتی میدان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ادارے کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے توسط سے عربی زبان کی تعلیم و ترویج کا کام جدیداور منفرد انداز میں شروع کیاگیا جس کو انتہائی قلیل مدت میں عوام الناس میں پزیرائی حاصل ہوئی۔
ہم اپنے ہر کام کو ایک نئی امنگ اور جذبے سے شروع کرتے ہوئے باری تعالیٰ کی ذات پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں ۔اور ہرلائحہ عمل کی ایک مخصوص وقت میں تکمیل کو ممکن بنانے کی مکمل کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ویب سائٹ یقیناً آپ کو المرکز الاسلامی للبحوث العلمیۃ کے متعلق جاننے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی۔
 
 
مطبوعات
 
 
 
زيرِطبع
 
       
 
 
     
  تلاش  
   
  مطبوعات  
   
   
   
سبسکرپشن
 
 
 
زائرين کي تعداد