فہرست  
 
 
 
 
 
  Skip Navigation Linksہمارے متعلق  
 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ کی تاسیس سال 2006ء  میں روشنیوں کے شہر کراچی میں عمل میں آئی ۔ المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ کو درج ذیل اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے قائم کیا گیا:
(1) لوگوں کو عربی زبان کی تعلیم ما ہر اساتذۂ کرام کے توسط سے بہم پہنچانا
(2) مدارسِ دینیہ کے طلباء کرام کوکمپیوٹر اوردیگر جدید علوم کی مفت تعلیم مہیا کرنا
(3) عوام الناس کے لئے وقتاً فوقتاً فہم ِ دین کورسز کا انعقاد کرنا
(4) مدارسِ اسلامیہ کے طلباء کرام  کو جرح و تعدیل ، رجال حدیث اوراصولِ فقہ کی تعلیم جدید خطوط پر مہیا کرنا
(5) آگاہی ٔ عامہ کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات پر مبنی مختصر اور جامع ہینڈبلز اور کتابچوں کی طباعت و تقسیم
(6) مشہورو معروف عالم دین العلامہ الشیخ بدیع الدین شاہ الراشدی  رحمۃ اللہ علیہ  کی تقاریر و دروس  کی کیسٹس کو جدید کمپیوٹرائز شکل میں منتقل کرنا
(7) اسلامی کتب کا اردو ، فارسی اور دیگر علاقائی زبانوں مثلاً سندھی ، بلوچی اور پشتو وغیرہ میں ترجمہ کرنا
(۸) انٹرنیٹ پر پال ٹاک   (PalTalk) کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم لوگوں تک اسلامی تعلیمات پہنچانا
(۹) خواتین کے لئے قرآن وحدیث سے آگاہی کے حلقہ جات مرتب کرنا
(۱۰) قدیم و معروف اسلامی کتب کو تحقیق و تخریج کے ساتھ پیش کرنا
(۱۱) اسکول کے طلباء کے لئے معیاری اسلامی نصاب تیار کرنا
الحمدللہ المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ بہت قلیل عرصےمیں اپنے مختلف اہداف کو حاصل کرچکا ہے اوران شاء اللہ  مزیدمنصوبہ جات کو بھی مکمل اور جامع تیاری کے ساتھ عملی جامہ  پہنایا جائے گا۔ واللہ الموفق.